ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایل این جی پروڈیوسرز، کنزیومرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کاجاپان میں ایل این جی پروڈیوسرز، کنزیومرز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں ایل این جی پروڈیوسرز، کنزیومرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کا مقصد اقتصادی ترقی کے لئے تیل و گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں اور حکومت نئے منصوبے شروع کرنے اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی سمیت تیل و گیس پاکستان کی توانائی کی 75 فیصد ضروریات پوری کر رہی ہیں۔ توانائی کی قلت پر قابو پانے اور مستقبل کی ضروریات کو پور اکرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں ایل این جی کے دو ٹرمینلز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کو پانچ مزید ایل این جی ٹرمینلز قائم کرنے اور نجی شعبہ کے سرمایہ کاروں اور صارفین کو گیس ٹرانسمیشن پائپ لائنوں کے نظام تک رسائی دینے کے لئے تھرڈ پارٹی رسائی کے قواعد وضع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1100 کلو میٹر طویل آر ایل این جی گیس پائپ لائن بھی شروع کی جا رہی ہے جبکہ آر ایل این جی سے چلنے والے چار پاور پلانٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں سے تین پہلے ہی فعال ہیں۔ کانفرنس کا انتظام جاپان کی وزارت برائے معیشت، تجارت و صنعت نے کیا اور اس میں مختلف ممالک کے وزراءاور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔







