ہری پور۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے رابطہ کر کے انہیں ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں آٹا کے بحران بارے آگاہ کیا اور آٹے کی موجودہ صورتحال اور ترسیل کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی آٹا بحران بارے وزیراعلیٰ سے گفتگو، محمود خان کے ہری پور میں آٹے ترسیل یقینی بنانے کے احکامات

مزید خبریں
ہری پور۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے رابطہ کر کے انہیں ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں آٹا کے بحران بارے آگاہ کیا اور آٹے کی موجودہ صورتحال اور ترسیل کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ہری پور کے مختلف علاقہ جات میں آٹے کے بحران بارے عوامی شکایات کے حوالہ سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضلع میں آٹے کی تقسیم میں اضافہ کر کے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے چیف سیکرٹری کو ڈپٹی کمشنر ہری پور سے فوری رابطہ کرنے اور ضلع ہری پور کے تمام علاقہ جات میں آٹے کی ترسیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر شہر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے آٹے کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔








