وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی پرنسپل بشارت خان پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

115
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

ہری پور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ہری پور کے پرنسپل اور اپنے بہت ہی قریبی دوست ممتاز ماہر تعلیم بشارت خان پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس حملہ آور کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائے گی، ماہر تعلیم پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ حرکت ہے اور ایسی حرکت کرنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔ بدھ کو یہاں اپنے ایک پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ بشارت خان پر حملہ کا سن کر انہیں دلی رنج پہنچا ہے، انہی کی بدولت بہت سی شمعیں روشن ہو کر آج ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ بشارت خان کو جلد از جلد صحت یابی عطا کرے، دکھ کی اس گھڑی میں بشارت خان اور ان کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔