قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر  جمعرات کو خصوصی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ قومی اسمبلی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر جمعرات 3 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔جس میں اراکین پارلیمنٹ سمیت خصوصی افراد کے لئے خدمات سرانجام دینے والے اداروں سے وابستہ شخصیات ،اور خصوصی افراد کو دعوت دی گئی ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تقریب کے روح رواں ہونگے۔ تقریب صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگی۔