اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ہیڈ آفس کا منگل کو دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جرار حیدر نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو پی این ایس سی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے احاطے میں پودا لگایا۔ وفاقی وزیر بحری امور سے پی این ایس سی مینجمنٹ نے ملاقات بھی کی۔ وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی این ایس سی کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔
وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے جدید اقدامات میں دلچسپی ظاہر کی اور پی این ایس سی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پی این ایس سی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576148