وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے گوگل ٹیم کی ملاقات

103
APP43-13 ISLAMABAD: March 13 - Federal Minister for IT and Telecommunication Dr. Khalid Maqbool Siddiqui in a meeting with Google team in his office. APP Photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے گوگل ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سوشل میڈیا، ای کامرس، ڈیجیٹل مہارت اور ڈیجیٹل ادائیگی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے آگاہ کیا کہ گوگل پاکستان میں”گوگل پے سروس” کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ وہ پاکستان میں ”بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں کا تربیتی پروگرام” شروع کرے گا۔ وفاقی وزیر نے گوگل کو سراہا اور گوگل کے ”گوگل پے سروس” اور ”بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگرام” کیلئے اپنی وزارت کی حمایت کا مکمل یقین دلایا۔