وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیں اور نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اسلامی برادر ممالک کے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیں اور نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اسلامی برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت خزانہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گی۔