وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر نے 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو کے لئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط ارسال کر دیئے

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر نے 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل نو کے لئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط ارسال کر دیئے۔ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر نے 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل نو کے لئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط ارسال کر دیئے۔ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات کے بعد وفاقی اور صوبائی سطحوں پر نئی حکومتیں تشکیل پا چکی ہیں۔ اب صوبوں سے نان سٹیچوٹری ممبران کی از سر نو توثیق کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے صوبائی وزراءاعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ پہلے سے نامزد ممبران کی تصدیق کریں یا ان میں کوئی تبدیلی کرنی ہے تو اس سے بھی آگاہ کر دیں تاکہ وفاقی حکومت 9 ویں این ایف سی کا اعلان کرے اور مزید کارروائی شروع کی جا سکے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزرائے خزانہ این ایف سی کے سٹیچوٹری ممبران ہوتے ہیں جبکہ ہر صوبے سے ایک نان۔سٹیچوٹری ممبر کی شمولیت کی بھی روایت ہے۔

مزید خبریں