26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ کانفرنس“ میں شرکت کےلئے پیرس...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ کانفرنس“ میں شرکت کےلئے پیرس پہنچ گئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور سینیٹر اسحاق ڈار”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ کانفرنس“ میں شرکت کےلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیرس میں فرانس کے ترقیاتی ادارے ”اے ایف ڈی“ کی75 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جس کے مہمان خصوصی فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند ہوں گے۔ اے ایف ڈی کی تقریب میں فرانس کے وزیرخارجہ،گنی کے صدر، ہیٹی کے وزیراعظم، سری لنکا کے وزیر خزانہ بھی شریک ہوں گے۔ پیرس میں 9 دسمبر تک جاری رہنے والی ”اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ کانفرنس“ میں 70 ملکوں کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں شفافیت، احتساب، گڈگورننس اور سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو زیربحث لایا جائے گا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار گورننس کے حوالے سے عالمی رہنماوں کی گول میزکانفرنس میں شرکت کریں گے اورفرانسیسی رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں