وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے کی ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

226
APP87-17 ISLAMABAD: May 17 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar in a meeting with US Ambassador David Hale. APP

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے کی ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر نے نیویارک میں جون کے پہلے ہفتے میں ہونے والی پاک امریکہ بزنس اپرچونٹی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے تاجر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور معاشی سرگرمیوں کو بڑھا سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاک امریکہ تجارتی مواقع کانفرنس کے انعقاد میں سرگرم کردار ادا کرنے پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان تاجروں کو اس تقریب سے پوری طرح مستفید ہونے کیلئے انکی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔