وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کیبل آپریٹرز ‘ پی بی اے اور پیمرا کا اجلاس

130
APP51-19 LAHORE: November 19 - Finance Minister Senator Muhammad Ishaq Dar chairing a meeting with Cable Operators. APP photo by Tabasam Naveed

لاہور۔19 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت کیبل آپریٹرز ‘ پی بی اے اور پیمرا کااجلاس منعقدہوا،اجلاس کے آغاز میں میاں عامر محمود چیئر مین پی بی اے اور صدر کیبل آپریٹر خالد آرائیں نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا ان کے مسائل سننے پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر چیئر مےن پیمرا ابصار عالم نے بتایا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے ،ڈی ڈی ایچ کے سلسلہ میں اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں کیبل آپریٹرز کے چار نمائندے، پیمرا اور پی بی اے کے چار نمائندے اور کیبل آپریٹرز کے چار نمائندے شامل ہونگے