وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے برطانیہ کی سیکرٹری برائے سٹیٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

117
APP74-20 ISLAMABAD: February 20 - Finance Minister, Asad Umar in a meeting with Secretary of State for International Development, UK, Penny Mordaunt. APP

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے برطانیہ کی سیکرٹری برائے سٹیٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اور وزیر ویمن ایکویلیٹیز پینی مور ڈانٹ نے 5 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی، دوطرفہ مفاد اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ترقی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے برطانیہ کی حکومت کا پاکستان میں ترقیاتی تعاون کےلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے سب سے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر وفد کو نئی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور کئے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے بتایا جن میں خاص طور پر سکل ڈویلپمنٹ، صحت و تعلیم، صحت انشورنس اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں تعاون کئے جانے والے شعبوں میں ان کو بھی منسلک کیا جائے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کو اقتصادی اور ترقیاتی امداد میں اضافہ کرے گا۔ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، سپیشل ایڈوائزر سیکرٹری آف سٹیٹ لین ڈیوڈسن، پاکستان میں ڈی ایف آئی ڈی کے سربراہ جونا ریڈ، اور وزارت کے سینئر حکام اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔