وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے چین کی تھری گارجیزساﺅتھ ایشیاءانویسٹمنٹ کمپنی کے وفد کی ملاقات، وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر سے چین کی تھری گارجیزساﺅتھ ایشیاءانویسٹمنٹ کمپنی کے تین رکنی وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن گاﺅبن کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کی توانائی پیدا کرنے والی …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر سے چین کی تھری گارجیزساﺅتھ ایشیاءانویسٹمنٹ کمپنی کے تین رکنی وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن گاﺅبن کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کی توانائی پیدا کرنے والی کمپنی کے درمیان نئی حکومت کے دور میں تعاون مزید مضبوط ہوگا ۔وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو اپنی کمپنی اور اسکے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آئی ایف سی کے تعاون سے کشمیر میں کیروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن پر کام کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کمپنی کے کام کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کے صاف اور قابل تجدید زرائع کو فروغ دینے کی خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت انرجی کوریڈور کے تحت تمام منصوبے بروقت مکمل کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی ۔

مزید خبریں