وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان اور اے پی جی کی اسیسمنٹ پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہفتہ کو ایک اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان اور اے پی جی کی اسیسمنٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈی جی نے وفاقی وزیر کو اب تک کے اقدامات کے با رے میں بریفنگ دی۔ اسد عمر نے …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہفتہ کو ایک اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان اور اے پی جی کی اسیسمنٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈی جی نے وفاقی وزیر کو اب تک کے اقدامات کے با رے میں بریفنگ دی۔ اسد عمر نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر بروقت عمل درآمد کیلئے اداروں کے درمیان موثر تعاون اور شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اے پی جی کے فالو اپ کی بروقت تکمیل کی بھی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام شراکت دار اپنی اپنی ذمہ داریاں دیئے گئے وقت میں مکمل کریں۔ وفاقی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ تمام شراکت د ار اپنے اپنے نظام کے تحت ایکشن پلان مرتب کریں جس کا ہر 14 روز کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔ ا جلاس میں وزارت خزانہ سمیت دیگر شراکت دار اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔