وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

68
وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو فنانس ڈویژن میں ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری ایوی ایشن، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی، ڈی جی پاکستان سی اے اے، آئی ایف سی ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آئی ایف سی ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے اجلاس کو کام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وزارت ہوا بازی کو پہلےاسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لئے ٹینڈرنگ کے لیے اجازت دی تاکہ صنعت کے بہترین طریقوں کے مطابق سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔