
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت سے جنرل نشست پر سینٹ کے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے پیر کو قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے غوث بخش مہر‘ طارق بشیر چیمہ‘ ایم کیو ایم اور حکومتی اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔