وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جائزہ اجلاس،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے آئندہ مالی سال 2017-18ءکی بجٹ تیاریوں سے آگاہ کیا اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جائزہ اجلاس،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے آئندہ مالی سال 2017-18ءکی بجٹ تیاریوں سے آگاہ کیا
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے آئندہ مالی سال 2017-18ءکے بجٹ تیاریوں کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں تمام شراکت داروں بشمول تاجر و کاروباری برادری، چیمبر آف کامرس اور اقتصادی ماہرین کی تجاویز حاصل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے ٹیکس ریونیو اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ ایف بی آر کو ہدایت کی کہ رواں مالی سال ٹیکس ریونیو کا ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام ضروری کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے بجٹ تیاری کے عمل میں شراکت داروں کے ساتھ مشاورت پر ایف بی آر کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور ریونیو وصولی کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔








