وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم منصوبے کی طورخم اور چمن بارڈر کے حصہ میں سرحدی کراسنگ کے احاطے کی ترقی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ٹی ایم ایس) منصوبے کی طورخم اور چمن بارڈر کے حصہ میں سرحدی کراسنگ کے احاطے کی ترقی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، پاکستان آرمی کے …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ٹی ایم ایس) منصوبے کی طورخم اور چمن بارڈر کے حصہ میں سرحدی کراسنگ کے احاطے کی ترقی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، پاکستان آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل، کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، ڈی جی این ایل سی، ایف بی آر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی ٹی ایم ایس) ‘ وزارت خزانہ کے اعلی حکام اور انفراسٹرکچر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فیسیلٹی نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔ اس دوران ڈی جی این ایل سی نے منصوبے کے تکنیکی پہلووں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این ایل سی کو سول ورک کے دو منصوبوں کو مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اے ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر نے اجلاس کو بتایا کہ وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم (سارک ) تجارت کے لئے راہداری کے تناظر میں اس منصوبے کی اہمیت کو سمجھتی ہے ۔

Leave a Reply