وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سے بات چیت

135
APP84-17 ISLAMABAD: August 17 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar in a meeting with the Governor State Bank Ashraf Wathra. APP

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کرنسی اور ایکسچینج مارکیٹس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں فنانس ڈویژن میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک نے وفاقی وزیر کو کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں اس کریک ڈاﺅن کو مزید موثر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنسی اور ایکسچینج مارکیٹس میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں۔ ملاقات میں وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔