وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بعد از بجٹ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 27 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3500 ارب روپے سے بڑھا کر 4013 ارب روپے کر دیا گیا ہے اور اس میں عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، بجٹ میں 120ا رب روپے ٹکیسز لگائے گئے ہیں جبکہ مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی مد میں 33 ارب …

اسلام آباد ۔ 27 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3500 ارب روپے سے بڑھا کر 4013 ارب روپے کر دیا گیا ہے اور اس میں عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، بجٹ میں 120ا رب روپے ٹکیسز لگائے گئے ہیں جبکہ مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی مد میں 33 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے، زراعت کیلئے پچھلے سال کے تمام رعایتی پیکج بحال رکھے ہیں، ڈی اے پی کھاد پر سیلز ٹیکس میں 300 روپے کی کمی کی گئی ہے، ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کا ریٹ 5.35 روپے فی یونٹ رکھا گیا ہے ، آب پاشی کیلئے 3 سے 36 ہارس پاور پیٹر انجنوں پر ٹیکس ختم اور پولٹری کے شعبہ کے ٹیکسز کی شرح کو 17 فیصد سے 7 فیصد تک کم کیا گیا ہے، کوئی ایسا ٹیکس نہیں لگایا گیا جس سے دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو، 15جولائی تک 10لاکھ سے کم کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیم کلیئر کئے جائیں گے جبکہ اس سے زائد کے کلیمز اگست تک کلیئر کر دیئے جائیں گے اور یہ نظام آن لائن رکھا جائیگا، پاکستان بہت جلد جی 20ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا،

Leave a Reply