اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی ہے۔
وزارت خزانہ کے ٹویٹ کے مطابق ہفتہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کی معاشی صورتحال اور مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔