32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا تین روزہ دورہ برطانیہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا تین روزہ دورہ برطانیہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برطانوی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ اس دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کریں گے جن میں وہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کریں گے۔دورے میں وزیر خزانہ جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن” کے عنوان سے ہونے والے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ہونے والے مذاکرے میں پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کیئر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی بھی ان ملاقاتوں اور مذاکروں میں وزیر خزانہ کے ہمراہ ہوں گے۔اس دوران وزیر خزانہ برطانیہ کے درج ذیل اہم اداروں کا دورہ کریں گے،ہیز میجسٹیز ٹریژری ،فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس،آفس فار بجٹ ریسپانسبلٹی،بینک آف انگلینڈ سمیت اس کے علاوہ وہ ڈوئچے بینک، سٹینڈر چارٹرڈ بینک، کارگل گلوبل ٹریڈنگ یو کے اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونی کیشن سروس کے سی ای او سے ملاقات کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔دورے کے اختتام پر وزیر خزانہ بین الاقوامی اور برطانوی ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں