وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس

143
APP50-19 LAHORE: November 19 - Finance Minister Senator Muhammad Ishaq Dar chairing a meeting of Nawaz Sharif Kidney Hospital Swat. APP photo by Tabasam Naveed

لاہور۔19 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا اجلاس ہفتہ کے روزیہاں منعقدہوا جس میں ہسپتال کے انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیر خزانہ نے ترقیاتی و انتظامی کاموں میں سست روی کا بھی نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر کام وقت مقررہ پر مکمل ہونا چاہئے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی مشکل کا سامنانہ کرنا پڑ ے، اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں بورڈ آف ٹر سٹیز کی میٹنگ بلائی جائے تاکہ ہسپتال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے،وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے اصل پلان کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے