26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز...

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز ملک کی ریجنل ٹیکس آفس لاہور آمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز ملک کی ریجنل ٹیکس آفس لاہور آمد ہوئی۔

چیف کوآرڈینٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر، ممبر آپریشن میر بادشاہ خان وزیر ، چیف ریٹیلر رجسٹریشن نازیہ زیب اور چیف کمشنر آرٹی او لاہور احمد شجاع خان نے اپنی ٹیم اور تاجر نمائندوں کے ہمرا وزیر خزانہ کا شانداراستقبال کیا ۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹیریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آر ٹی او لاہور کی جانب سے تاجر دوست سکیم پر ایک بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کے کارکردگی کو سراہا ۔

وزیر خزانہ نے تاجر دوست سکیم کی عملداری اور ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کو ہرقیمت پر یقینی بنانے پر زور دیا۔ تاجر نمائندگان نے تاجر دوست سکیم کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جن پر نظر ثانی کی گئی اور وزیر خزانہ نے انہیں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں