وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

62

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے چیئرمین قاضی منصور دلاور کی سربراہی میں فنانس ڈویژن میں پیر کو ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل، چیئرمین ایف بی آر اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں فارما انڈسٹری سے متعلق مسائل خاص طور پر خام مال کی درآمد پر سیٹ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے اور ان کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔