وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

138

واشنگٹن ۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امورایمی ہولمین نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک۔امریکا اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے زراعت، آئی ٹی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی اور امریکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔