اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی رقم امدادی فنڈ نہیں بلکہ یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اخراجات کے طور پر ادا کی جانی ہے، اس کے رکنے سے معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بجلی چوری کرنے والے صارفین کو پری پیڈ میٹر پر منتقل …
وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی رقم امدادی فنڈ نہیں بلکہ یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اخراجات کے طور پر ادا کی جانی ہے، اس کے رکنے سے معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بجلی چوری کرنے والے صارفین کو پری پیڈ میٹر پر منتقل کیا جائے گا، ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے صدارتی انتخاب جیتیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ امریکہ نے اخراجات کے فنڈ روک کر جو کیا وہ غلط ہے، امریکہ پاکستان کو امداد نہیں دیتا جو فنڈز پاکستان کو دینے تھے یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات ہیں جو امریکہ نے پاکستان کو ادا کرنے ہیں، اس فنڈز کے رکنے سے پاکستان کی معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جس بنیاد پر اخراجات کے فنڈز کو روکا گیا ہے وہ حقائق کے برعکس ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لئے حکمران جماعت کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، اس حوالے سے اپوزیشن اکٹھی ہو یا تقسیم ہمارے ووٹ کو فرق نہیں پڑے گا۔








