- Advertisement -
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے بدھ کو فنانس ڈویژن میں بجٹ کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کے تکنیکی معاونت کے مشن کے آغاز کے اجلاس کی صدارت کی۔ آئی ایم ایف ٹیکنیکل اسسٹنس مشن کی قیادت فضیر رحیم اور سیبی ہیدا کر رہے تھے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریجنل نمائندہ ایستھر پیریز روئیز بھی موجود تھیں۔ وزیر خزانہ نے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات کو وزارت کی مخصوص ضروریات کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مشن نے وزارت کو قابل عمل حل تجویز کرنے کا یقین دلایا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417530
- Advertisement -