وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا سرمایہ کاری بورڈ اور جنگ گروپ کے تعاون سے منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پائیدار پالیسیوں اور دیرپا اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، نجی شعبے کو قائدانہ کردار دینے سے ترقی کا عمل تیز ہوا ہے، سرمایہ کاروں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے جو پالیسیوں میں تسلسل کی بدولت آئندہ دور میں بھی برقرار رہے گا۔ …

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پائیدار پالیسیوں اور دیرپا اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، نجی شعبے کو قائدانہ کردار دینے سے ترقی کا عمل تیز ہوا ہے، سرمایہ کاروں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے جو پالیسیوں میں تسلسل کی بدولت آئندہ دور میں بھی برقرار رہے گا۔ وہ پیر کو سرمایہ کاری بورڈ اور جنگ گروپ کے تعاون سے منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کا موضوع ” شرح نمو کو 9 فیصد تک لے کے جانا “ تھا۔ اس موقع پر وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے بھی خطاب کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی کارکردگی، معیشت کی مضبوطی کےلئے اٹھائے گئے اقدامات، افراد کےلئے ٹیکس کے نرخوں میں کمی اور مراعات کو اجاگر کیا۔