33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری برائے...

وفاقی وزیر خزانہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی امور کا فون

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کی انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی امور ، توانائی اور ماحولیات کےتھرین اے نوویلی نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سالوں کے دوران مائیکرو اکنامک استحکام و گورننس میں بہتری کے لئے کی گئیں اصلاحات اور جرات مندانہ اقدامات کو سراہا ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکا کی جانب سے تعاون اور امداد پر شکریہ ادا کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان سرکاری اور نجی شعبہ میں دوطرفہ روابط بڑھے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں