وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت یکجا ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم پراجیکٹ سے متعلق اجلاس

97

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت یکجا ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ٹی ایم ایس) پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طورخم اور چمن بارڈر پر کراسنگ کمپلیکسز کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، کوارٹر ماسٹر جنرل آف پاکستان آرمی، کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک، ڈائریکٹر جنرل این ایل سی، پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ٹی ایم ایس اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ کو منصوبہ پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ اے ڈی بی اس منصوبہ کو بہت اہم سمجھتا ہے اور اس حوالہ سے متعلقہ تمام شراکت داروں کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر نے اس منصوبہ کی مقررہ مدت میں کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کے مابین موثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔