عمران خان نا اہل اور تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے،ابھی تک بنی گالا کی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ہیں ، حنیف عباسی

عمران خان نا اہل اور تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے،ابھی تک بنی گالا کی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ہیں ، پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ،حنیف عباسی اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک بنی گالا کی منی ٹریل ثابت نہیں کر …

عمران خان نا اہل اور تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے،ابھی تک بنی گالا کی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ہیں ، پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ،حنیف عباسی

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک بنی گالا کی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ہیں اور پارٹی فنڈنگ کیس میں بھی الیکشن کمیشن کو تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہیں ،جلد ہی عمران خان نا اہل اور تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے۔اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کے پاس جہازوں میں اڑنا ،ساڑھے چار کنال کے گھر میں رہنا اور یورپ انگلینڈ کے دورے کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ،آپ نے ایک لاکھ 50 ہزار کا انکم ٹیکس دیا ہے وہ اس سے ملتا جلتا نہیں ہے ،انشاءاللہ آپ ڈس کوالیفائی ہونے جا رہے ہیں اور آپ کی پارٹی پر بھی بین لگنے جا رہا ہے ،ہم نے آپ کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیسہ عمران خان کی کمزوری رہی ہے ،آپ کو قبضہ مافیا ،کرپشن ،شوگر مافیا پیسہ دے آپ وہ لے لیتے ہیں۔انہوں نے جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کا پیار نظر آرہا ہے ،اس سے متعلق جو خدشات پہلے تھے وہ سچ ثابت ہوئے ،جو ارکان جے آئی ٹی میں بیٹھے ہوئے تھے ان کا اپوزیشن پارٹیوں سے الحاق ہے۔جے آئی ٹی کے بڑے بڑے بکسوں میں سے کچھ نہیں نکلا، یہ مفروضات تھے ۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قوم سے کیا غرض ہے، غرض ان لوگوں کو ہے جو ساہیوال ،حویلی بہادر شاہ اور پسنی جا کر لوگوں کے درد کو سمجھتے ہیں ،آپ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply