وفاقی وزیر خسرو بختیار اور چین کے نائب چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن ننگ جائڑا کی مشترکہ صدارت میں سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس

91
APP113-20 BEIJING: December 20 - Federal Minister for Planning, Development & Reform Makhdoom Khusro Bakhtiyar and Chairman NDRC, H.E. Lifeng witnessing signing of MOU on Industrial Cooperation by Chairman Board of Investment Haroon Sharif and Vice Chairman BDRC Ning Jizhe. CM Sindh Murad Ali Shah, Information Minister Balochistan Zahoor Ahmed Buledi, Ambassador Masood Khalid, Secretary Planning Zafar Hasan and other also present on the occasion. APP

بیجنگ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) ۔ 20 دسمبروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور چین کے نائب چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن ننگ جائڑا کی مشترکہ صدارت میں سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی قائدین اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک پاک۔چین اقتصادی تعلقات کا دل اور روح ہے، سی پیک کے اگلے مرحلہ میں تعاون تجارت، صنعتی ترقی، سماجی و معاشی میدان میں داخل ہو رہی ہے، قیادت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پیک کا دائرہ زراعت، سماجی شعبے اور عوامی رابطوں و تعلیم و تبیت کے شعبے تک بڑھایا گیا۔ صنعتی شعبہ میں پاک۔چین تعاون کے بدولت اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری آئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے بدولت چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی ممکن ہو گی، گوادر کو سی پیک میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، گوادر کے منصوبوں پر کام کی رفتار میں اضافہ کرکے اسے معاشی و ٹرانس شپمنٹ کا مرکز بنایا جائے گا، سی پیک پاکستان اور چینی حکومت اور عوام کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ وائس چیرمین این ڈی آر سی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد پاک چین تعلقات مزید بلندی کی طرف گامزن ہے، جے سی سی کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان صنعی تعاون کے حوالے سے ایم او یو پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مابین صنعتی ترقی کیلئے ٹیکسٹائل، پٹرو کیمیکل، آئرن و سٹیل اور مائنگ کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ جے سی سی کے مواقع پر سماجی و معاشی شعبے میں قائم نئے جائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ایکشن پلان پر اتفاق، پاکستان و چین کے مابین تعلیم، زراعت میں تعاون، غربت کے خاتمے، فنی تربیت، صحت، آبنوشی اور تکنیکی مہارت کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ ملک کے طول و عرض میں غربت ختم کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔ اجلاس میں زراعت کے شعبے میں قائم جائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ زرعی ترقی کیلئے قائم گروپ کا اجلاس اگلے سال کے شروعات میں منعقد ہو گا۔ فریقین کا سی پیک میں وسعت لانے پر اتفاق کیا گیا۔ جے سی سی میکنزم کے تحت وفود کے تبادلے میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔ سی پیک کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گودار سمیت دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق جے سی سی کے کامیاب انعقاد کے بعد چیئرمین این ڈی آر سی ہا لی فنگ کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار و چیئرمین این ڈی آر سی ہالی فنگ کی موجودگی میں صنعتی تعاون کے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی ننگ جائڑا نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات بلوچستان ظہور بلیدی، پاکستانی سفیر مسعود خالد، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن و دیگر نےشرکت کی۔