اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے یوم دفاع کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے کھنہ ڈاک مدینہ ٹاﺅن میں کیپٹن جنید حفیظ شہید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ سے ملاقات کی اور وطن کی عظمت کے لیے جان قربان کرنے والے عظیم بیٹے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کاحوصلہ بڑھایا۔ …
وفاقی وزیر خسرو بختیار کی کھنہ ڈاک مدینہ ٹاﺅن میں کیپٹن جنید حفیظ شہید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ سے ملاقات، عظیم بیٹے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے یوم دفاع کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے کھنہ ڈاک مدینہ ٹاﺅن میں کیپٹن جنید حفیظ شہید کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ سے ملاقات کی اور وطن کی عظمت کے لیے جان قربان کرنے والے عظیم بیٹے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کاحوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید حفیظ شہید کا نام مادر وطن کے دفاع میں جرات اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا زندہ قومیں وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروں کو کبھی نہیں بھولتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر فخر ہے جو ملکی سلامتی اور حفاظت کے لیے اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم اس بہادر اور غیور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ خسرو بختیار نے کہا کہ کیپٹن جنید حفیظ شہید قوم کا ہیرو ہے اور آنے والی نسلیں اس کی بہادری اور وطن سے وفاداری پر فخر کریں گی۔ مخدوم خسرو بختیار نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے۔








