وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفسیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفسیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ۔جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ جمعہ کو جاری بیان …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفسیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ۔جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کے تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔