وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

104

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور اقتصادی استحکام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کی قیادت کا ایجنڈا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،ہماری جماعت نے ہمیشہ قومی اداروں کے استحکام کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور کوئی بھی عوام کے دلوں سے محمد نواز شریف کی محبت کو نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور ان کی جماعت کے گراف میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔