وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ورلڈ ہاکی الیون اور قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے مابین میچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ کے بعد ورلڈ ہاکی الیون ٹیم پاکستان آئی ہے، کھیل کے میدان آباد ہو گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے جمعہ کو یہاں عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی الیون اور قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے مابین میچ کی افتتاحی تقریب …

کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ کے بعد ورلڈ ہاکی الیون ٹیم پاکستان آئی ہے، کھیل کے میدان آباد ہو گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے جمعہ کو یہاں عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی الیون اور قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے مابین میچ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد ایس کھوکھر، سیکریٹری شہباز احمد سینئر اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے، کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان بھی آباد ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں تھی، وفاقی حکومت کی کوششوں سے کراچی کے حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس وقت ہمارا ہاتھ تھاما جب کوئی بھی ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا، سی پیک کے ذریعے پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔