وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ایران کے ڈپٹی وزیر داخلہ حسین ذوالفقاری کی ملاقات

171

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ایران کے ڈپٹی وزیر داخلہ حسین ذوالفقاری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سرحدی امور سے لے کر معاشی امور میں دونوں اطراف سے مکمل تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔ ایران کے ڈپٹی وزیر داخلہ نے پاکستان کی طرف سے مثبت رویئے اور برادرانہ تعاون کو سراہا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لوگوں کا آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قابل رشک ہے۔