اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور صدر ننکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پیر طارق شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق پیر طارق شاہ لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ بھی انتقال کر گئے تھے۔وزیر داخلہ اعجاز …
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ انتقال کر گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور صدر ننکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پیر طارق شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق پیر طارق شاہ لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ کے بھائی پیر حسن احمد شاہ بھی انتقال کر گئے تھے۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے دعائوں کی درخواست کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اہل خانہ ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ دعائوں میں یاد رکھیں۔ کچھ وقت بعد دیگر تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔







