وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کاہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج کے افسروں اوراہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس

153

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نےہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج کے افسروں اوراہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ انتہائی المناک ہے۔شہادتوں کی اطلاع پر دلی رنج ہوا۔