وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں افسران و جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر مشکل اور آزمائش میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ملک و قوم کے محسن ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔