دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کی عکاس ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کی عکاس ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کی عکاس ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں اور بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







