وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سالانہ تبلیغی اجتماع کو ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت کے فیصلہ کا خیر مقدم

37

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یکم تا 4 اپریل کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کو ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

منگل کو اپنےایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تبلیغی جماعت کی انتظامیہ نے ان کی درخواست پر اجتماع ملتوی کیا ہے ۔تبلیغی جماعت نے یہ فیصلہ کوروناوائرس کی تیسری لہر میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں تبلیغی جماعت کی انتظامیہ کا بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر یکم سے 4 اپریل کے دوران اسلام آباد میں اپنے سالانہ اجتماع کو ملتوی کردیا ہے۔ یہ درخواست شہر میں کووڈ19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کی گئی تھی۔