وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا صحافی کے ساتھ راہزنی کی واردات کا نوٹس ، رپورٹ طلب

139

راولپنڈی۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صحافی کے ساتھ راہزنی کی واردات پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈان کے رپورٹر نادر گورمانی کے ساتھ راہزنی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے ملزمان کو فوری ٹریس کرکے جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔