وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس، پولیس کے شہید ہونے والے جوانوں جو خراج عقیدت پیش کیا گیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ

128

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری نے شرکت کی۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلئیر کرانے پر مبارکباد دی اور اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے کلیر کروالی گئی ہیں-اسلام آباد راولپنڈی میں لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے علاقوں کو ٹریفک کے کئے کھلوا لیا گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا ہے۔