وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج پشاور کا دورہ کریں گے،ترجمان

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج (جمعرات کو)پشاور کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیراعلیٰ آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس موقعے پر وزیر داخلہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔