وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

پشاور۔ 28 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے۔ کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پر وزیر داخلہ کا خیرمقدم کیا،سی سی پی او پشاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خیبر پختونخوا میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلی آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایف سی ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے