اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر فتنۃالہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نے جوانمردی سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔خیبر پختون خوا پولیس کے جوانوں کی جرأت پر فخر ہے۔








