وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

162
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں محسن نقوی نے حملے میں شہید پولیس کانسٹیبل لقمان اور پولیو ورکر ابوہریرہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل لقمان اور پولیو ورکر ابوہریرہ نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے والوں پر بزدلانہ حملہ کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ پاکستان کے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے۔