بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

ہلنبیور۔11ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تیسرے میچ میں ملائیشیا کو باآسانی ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں نہ صرف اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن کو بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے …

ہلنبیور۔11ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تیسرے میچ میں ملائیشیا کو باآسانی ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں نہ صرف اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن کو بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔ بدھ کو چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے آٹھویں میچ میں دفاعی چیمپئن بھارتی ہاکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کی ٹیم کو ایک کےمقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔

یہ ناقابل شکست بھارت کی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل تیسری فتح ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت کی جانب سے راج کمار پال نے 3،اریجیت سنگھ ہندل نے 2 جبکہ جوگراج سنگھ،ہرمن پریت سنگھ اور اتم سنگھ نے ایک، ایک گول کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ملائیشیا کی جانب سے واحد گول انور اخیم اللہ نے میچ کے 34 ویں منٹ پر سکو کیا۔